ٹرین کے نیچے آکر زخمی ہونے والا طالب علم دم توڑ گیا

بدھ 15 فروری 2017 22:07

ٹرین کے نیچے آکر زخمی ہونے والا طالب علم دم توڑ گیا
ساہیوال۔15 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2017ء) ٹرین کے نیچے آکر زخمی ہونے والا طالب علم دم توڑ گیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور سے کراچی جانیوالی عوامی ایکسپریس سا ہیوال اسٹیشن پر رکی تو ہری پور سے شہدادپور جانیوالا 12ویں جماعت کا طالب علم حسنین ٹرین سے نیچے اتر ا، چلتی ٹرین میں دو با رہ سوار ہونے لگا تو پائوں پھسلنے سے نیچے گرگیا جس کے نتیجہ میں ٹرین اس کی ٹانگ کے اوپرسے گز ر گئی اور ٹانگ کٹنے سے وہ شدید زخمی ہوگیا جسے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں طبی امداد دیکر اسے لاہور ریفر کردیاگیا ، خون زیادہ بہہ جانے سے وہ دم توڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں