ٹریفک کے دومختلف حادثات میں ایک نوجوان جاں بحق ، 2افرادزخمی‘ 30 بھیڑیں ہلاک

جمعرات 16 فروری 2017 23:35

ساہیوال۔16 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء) ٹریفک کے دومختلف حادثات میں ایک نوجوان جاں بحق اور 2افرادزخمی‘ 30بھیڑیں ہلاک۔ پہلاحادثہ مڈھال روڈ پر الرزاق ولاز کے سامنے پیش آیا۔

(جاری ہے)

یہاں تیزرفتار کار اورٹریکٹرٹرالی کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں فیصل آبادکارہائشی کارسوارسہیل موقع پرہی جاں بحق جبکہ دوافراد زاہدوغیرہ زخمی ہوگئے۔ دوسراحادثہ کمیرتھانہ کے قریب پیش آیا یہاں سرگودھاسے فورٹ عباس جانیوالی تیزرفتار بس نے سڑک کراس کرنے والی بھیڑوں کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں 30بھیڑیں موقع پرہلاک ہوگئیں جبکہ 10کے قریب زخمی ہوئیں۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں