درگاہ حضرت محمد پناہؒ کی سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی

ہفتہ 18 فروری 2017 19:38

ساہیوال۔18 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2017ء)کمیر شہر میں حضرت محمد پناہؒ کی درگاہ کی سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی پولیس افسران نے مزار پر ڈیوٹی دینے والے پولیس گارڈ کی بھی چیکنگ شروع کر دی ہے تاکہ درگاہ پر موجود پولیس والے الرٹ رہیں۔

(جاری ہے)

حاضری کیلئے آنیوالے زائرین کو واک تھرو گیٹ سے گزارنے کے بعد میٹل ڈی ٹیکرز سے چیکنگ اورمشتبہ افراد پر بھی نظررکھی جارہی ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں