پولیس نے غیرقانونی مقیم 4افغانی باشندے گرفتار کر لئے

ہفتہ 18 فروری 2017 19:38

ساہیوال۔18 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2017ء) ریجنل پولیس آفیسر کی ہدایت پر نواحی گائوں سرچ آپریشن ‘غیرقانونی مقیم 4افغانی گرفتار۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ریجنل پولیس آفیسر طارق رستم چوہان کی ہدایت پر پولیس نے غیر قانونی طورپر مقیم افغانیوںکے خلاف سرچ آپریشن شروع کردیا اور نواحی گائوں62/4-Rمیں نورشاہ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران گائوں میں مقیم غیر قانونی 4افغانیوں عالم گل‘ اویس ‘رحیم اللهاور گل حسین کو گرفتارکرلیا۔ پولیس تھانہ نورشاہ نے 14فارنر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں