ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں نقدی‘ موبائل فون ‘موٹرسائیکل رکشہ چرا لئے گئے

ہفتہ 18 فروری 2017 19:38

ساہیوال۔18 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2017ء) ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں نامعلوم ونامزد ملزمان نقدی‘ موبائل فون ‘موٹرسائیکل رکشہ اور بیل لے اڑے۔

(جاری ہے)

ڈکیتی کی واردات 85/6-R میںہوئی یہاں دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان محمد ہاشم کی موبائل شاپ پرآئے اور گن پوائنٹ پر نقدی و موبائل فون کل مالیتی1لاکھ25ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔ چوری کی وارداتوں پل بازار میں نامعلوم ملزمان نے محمدآصف کا موٹرسائیکل رکشہ نمبری5241/SLKمالیتی 1لاکھ10ہزا رروپے اور 125/9-Lمیں الله داد وغیرہ 6ملزمان نے نور احمد کے احاطہ مویشیاںسے بیل مالیتی 1لاکھ10ہزارروپے چرالئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں