ساہیوال،غیرقانونی گیس ریفل کرنیوالی5 دکاندار گرفتار‘مقدمات درج

منگل 21 فروری 2017 21:45

ساہیوال۔21 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) غیرقانونی طریقہ سے ایل پی جی گیس سلنڈر ریفل کرنیوالے پانچ دکاندار گرفتار‘مقدمات درج کرلئے گئے، تفصیل کے مطابق شہراور گردونواح میں مختلف مقامات پر ایل پی جی گیس کی ریفلنگ غیرقانونی طورپر جاری ہے جس پر سول ڈیفنس آفیسر وقار اکبر نے کارروائی کرکے 86/9-L میں محمدارشد ‘محمدندیم ‘ جہازگرائونڈ میں نویداحمد‘کھوکھا بازاراورچرچ روڈپر غلام قادر اور راناافتخار کو غیرقانونی طورپر ریفلنگ کرتے ہوئے گرفتارکرلیا، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں