نور شاہ بس سٹینڈ سے نجی کمپنی کے ریکوری افسر کا اغواء ، دشمنی یا اغواء برائے تاوان معمہ حل نہیں ہوسکا

بیوہ عورت کے بیٹے کے اغواء ، تین سال بعد مقدمہ درج ، ایک ملزم گرفتار

بدھ 22 فروری 2017 14:20

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2017ء) نور شاہ بس سٹینڈکے قریب سے ایک کمپنی کے ریکوری افسر محمد عمران کا اغواء دشمنی یا تاوان کے لیے اغواء کا معمہ حل نہیں ہوسکا۔ بیوہ عورت کے بیٹے کے اغواء کا مقدمہ تین سال بعد درج ، ایک ملزم گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاک ایونیو کالونی ساہیوال میں ایک گھی کمپنی کے ڈسٹری بیوٹر کے پاس محمد عمران ریکوری افسر تھا محمد عمران نور شاہ اپنی موٹر سائیکل پر گیا اور ایک دوکاندار عبدالرزاق کے پاس موٹر سائیکل کھڑی کرکے دوکانداروں سے ریکوری کر رہا تھا کہ اس دوران نامعلوم ملزم اغواء کرکے لے گئے ۔

جس پر پولیس تھانہ نور شاہ نے مقدمہ 365ت پ درج کر لیا ہے تاہم ریکوری افسر کا اغواء کسی دشمنی یا اغواء برائے تاوان کی واردات ہے کا معمہ حل نہیں ہوسکا۔ دریں اثناء چک4-71آر سے ایک عورت رسولاں بی بی کے بیٹے طارق کو نوکری دلانے کا جھانسہ دیکر اغواء کر نے والے تین ملزموں جمال اور اس کے دو نامعلوم ساتھیوں کے خلاف پولیس نور شاہ نے تین سال بعد اغواء کا مقدمہ درج کر لیا اور ایک ملزم جمال کو گرفتار کر لیا لیکن ابھی تک مغوی محمد طارق بازیاب نہیں ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں