ساہیوال‘ پولیس نے بیرون ممالک بیروز گار نوجوانوںکو بھیجنے کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے ہڑپ کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرکے جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

جمعرات 23 فروری 2017 20:11

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2017ء) پولیس فتح شیر نے بیرون ممالک بیروز گار نوجوانوںکو بھیجنے کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے ہڑپ کرنیوالے ملزم فرخ سعید سکنہ ڈسپنری روڑ غوثیہ کالونی کو گرفتار کرکے جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے جبکہ مختلف تھانوں میں درج مقدمات میں مطلوب ہونے پر پولیس اٴْسے جیل سے لاکر شامل تفیش کریگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملزم فرخ سعید نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ریلوے اسٹیشن کے باہر ایک بیروز گاروں کو باہر ممالک بھجوانے کیلئے ایجنسی بنا رکھی تھی اور خود اور اپنے ایجنٹوں کے ذریعے لاکھوں روپے اکٹھے کئے اور لڑکوں کو بیرون ممالک نہ بھجواسکا تو اپنی ایجنسی بند کرکے روپوش ہو گیا اس پر ایک شحض شیرازی اور مقامی صحافی پرنس عنایت خان نے اٴْس کے خلاف تھانہ غلہ منڈی اور فتح شیر میں بوگس چیک کے مقدمات درج کرادئیے۔

ملزم فرخ سعید 22 لاکھ روپے کا چیک کیش نہ ہونے کے مقدمہ میں ضمانت خارج ہونے پر فرار ہوگیا تھا جسے پولیس نے 6 ماہ بعد مدعی پارٹی کی مخبری پر گرفتار کرلیا۔پولیس دوران تفیش ملزم سے برآمدگی نہ کرسکی۔ عدالت نے اسے جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا دیگر تھانوں کی پولیس اب ملزم کو اپنے اپنے مقدمات میں سنیٹرل جیل سے لا کر شامل تفیش کریگی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں