کمشنر ان لینڈ ریو نیو ساہیوال زون کی آئی اینڈ پی ٹیم کے سیلز ٹیکس چوروں کے خلاف آپریشن ،دو فیکٹریوںکا ریکارڈ سیل

جمعہ 24 فروری 2017 18:37

کمشنر ان لینڈ ریو نیو ساہیوال زون کی آئی اینڈ پی ٹیم کے سیلز ٹیکس چوروں کے خلاف آپریشن ،دو فیکٹریوںکا ریکارڈ سیل
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2017ء) کمشنر ان لینڈ ریونیو ساہیوال زون کی ایک ٹیم نے سیلز ٹیکس کی چوری کا سراغ لگانے کے سلسلہ میں ایک آپریشن کے دوران سمال انڈسٹری سٹیٹ ساہیوال میں ڈیری کی مصنوعات بنانے والی دو فیکٹریوں پر چھاپے مارے اور دونوں فیکٹریوں کا تمام ریکارڈ قبضہ میں لے لیا اور ریکارڈ کا ایک حصہ سیل کر دیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو ساہیوال انویسٹی گیشن اینڈ پراسیکیوشن میاں ذوالفقار علی کو اطلاع ملی تھی کہ ڈیری کی مصنوعات بنانے والی فیکٹریوں میں سیلز ٹیکس کی چوری زوروں پر ہے جس پر ٹیم نے سمال انڈسٹری سٹیٹ میں تحریک انصاف کے ایک لیڈر کے بھائی زاہد حمید کی فیکٹری اورحنان فیکٹری کے حنان اقبال کی فیکٹریوں پر چھاپے مارے اور تمام ریکارڈ قبضہ میں لے لیا اور باقی مانندہ تمام ریکارڈ سیل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں