ساہیوال بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے تحت میٹر ک کے سالانہ امتحانات یکم مارچ سے ہونگے

ساہیوال ،اوکاڑہ اور پاکپتن میں 182امتحانی مراکز قائم کر دیے گئے، سیکورٹی کے سخت انتظامات

ہفتہ 25 فروری 2017 18:18

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2017ء) ساہیوال بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام میٹر ک کے سالانہ امتحانات یکم مارچ سے شروع ہو رہے ہیں ،1لاکھ41ہزار طلبا و طالبات کے لئے 182امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جہاں انتظامی و حفاظتی انتظامات فول پروف کر دیئے گئے ہیں -اس امر کا انکشاف آج یہاں کمشنر و چیئر مین تعلیمی بورڈ ساہیوال بابر حیات تارڑ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیا گیا -کمشنر نے کہا کہ مذکورہ امتحانات میں شریک امیدواران اور متعین عملے کی مکمل سکیورٹی کا انتہائی معقول انتظام کر دیا گیا ہے ،اس ضمن میں ڈویژن کے 20ہارڈ سنٹرز کی سی سی ٹی وی کیمرہ جات کے ذریعے مکمل مانیٹرنگ کی جائے گی اور ہر قسم کی بیرونی مداخلت کے خاتمے کے لئے مسلح و با وردی سٹاف کوتعینات کر دیا گیا ہے -کمشنر نے واضح کیا کہ مذکورہ امتحانات کو نہایت اعلی معیار پر منعقدکرانے کے لئے تمام قانونی تقاضے مکمل کر لئے گئے ہیں اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں فوری طور پرقانون حرکت میں لایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں