ساہیوال ،ْفرید ٹائون میں ڈاکوئوں نے طالب علم سے موٹر سائیکل ، نقدی لوٹ لی

اتوار 26 فروری 2017 16:11

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) سی بلاک فرید ٹائون میں دو ڈاکوئوں نے ایک طالب علم محمد عمیر سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھین لی ڈاکوئوں کی جہان خاں کے دوکاندار ماجد خاں کی کارپر فائرنگ ، ڈاکو فرار ہو نے میں کامیاب ہوگئے ،ْجہاز گرائونڈ کا طالب علم محمد عمیر اپنی موٹر سائیکل بلا نمبری پر فرید ٹائون ٹیوشن پڑھنے آیا جب واپس جا رہا تھا تو سی بلاک میں دو ڈاکوئوں نے پستول دکھا کر موٹر سائیکل اور 74ہزار 5سو روپے کی نقد ی اور موبائل فون چھین لیا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں