ڈھائی ہزار میونسپل کارپوریشن ساہیوال کے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن نہ ملنے کے سبب گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے۔

پیر 27 فروری 2017 14:56

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) میونسپل کارپوریشن ساہیوال کے پنشنر ز خوار ہو گئے پینش نہ ملنے کے سبب ڈھائی ہزار سے زائد خاندانوںکے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن ساہیوال کے 2جنوری سے قیام کے بعد تحصیل مونسپل انتظامیہ سابق میونسپل کمیٹی کے ساڑھے سات سو ریٹائرڈ ملازمین اور ضلع کونسل کے ایک ہزار 8سو ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کی ادائیگی میونسپل کارپوریشن ساہیوال نے کرنا تھی لیکن حکومت پنجاب کی طر ف سے نوٹیفیکیشن نہ ہونے کی وجہ سے اڑھائی ہزار سے زائد ریٹائرڈ ملازمین پنشن کے لیے خوار ہو رہے ہیں اور ان کا کوئی پرا سان حال نہ ہے ، سٹی مئیر اور ڈپٹی کمشنر ساہیوال ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈال رہے ہیں اس لیے حکومت پنجاب پنشنروں کو پنشن کی ادائیگی کے لیے فوری احکامات جاری کرے ورنہ پنشنرز جی ٹی روڈ بلاک کرکے احتجاج پر مجبور ہونگے ۔

یہ بات پنشنرز ایسوسی ایشن ساہیوال کے ترجمان چوہدری محمد سرور سلیمی نے بتائی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں