اوورسیز پاکستانیز کے مسائل حل کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں، ملک ندیم کامران کی افسران کو ہدایت

پیر 27 فروری 2017 21:58

ساہیوال۔27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ملک ندیم کامران نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اوورسیز پاکستانیز کے مسائل حل کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف طرف سے دی گئی ہدایت پر عملدرآمد کیاجائے اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لئے اولین ترجیح دیتے ہو ئے پیش رفت کی جائے۔

وہ گزشتہ روز اوورسیز پاکستانیز کمیشن ساہیوال کے ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ساہیوال شوکت علی خان کھچی ‘اے ڈی سی ریونیو رضوان نذیر ‘ایگزیکٹو ممبر عمران ادریس چوہدری کے علاوہ پولیس اور ریونیو افسران بھی موجود تھے۔ انہوںنے کہاکہ دیار غیر میں بیٹھ کر پاکستان شہری محنت کے ساتھ کمائی کرکے پاکستان کو زرمبادلہ بھجوا کر ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کررہے ہیں اگر پاکستان میں ان کی زمینوں اور جائیدادوں پر کوئی قبضہ کر لے توہ وہاں پر یشان ہوکر اپنی محنت میں تسلسل جاری نہ رکھ سکیںگے اس لئے ضروری ہے کہ ان کے مسائل فوری حل کئے جائیں اور ان کے معاملات میں مزید تیزی لائی جائے۔ اجلاس میں 11درخواستیں پیش کی گئیں جن پر مناسب احکامات جاری کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں