طالبان طالبان اوردہشتگرد دہشتگرد ہیں‘روزانہ کی بنیا دپر افغانستان آنے جانے والے 40ہزار افراد کا یہ پتہ نہیں چلتا کہ وہ سیاح ہیں یادہشت گرد ‘ ان کاپتہ چلانے کیلئے کام کرنے کی ضرور ت ہے، دہشتگردی نے مذہب اسلام کومسخ کردیاہے ، پوری دنیامیں مسلمانوں کو سب سے بڑادہشتگرد کہاجارہاہے

سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما یوسف رضاگیلانی کا تقریب سے خطاب

پیر 27 فروری 2017 23:27

طالبان طالبان  اوردہشتگرد دہشتگرد ہیں‘روزانہ کی بنیا دپر افغانستان آنے جانے والے 40ہزار افراد کا یہ پتہ نہیں چلتا کہ وہ سیاح ہیں یادہشت گرد ‘ ان کاپتہ چلانے کیلئے کام کرنے کی ضرور ت ہے، دہشتگردی نے مذہب اسلام کومسخ کردیاہے ، پوری دنیامیں مسلمانوں کو سب سے بڑادہشتگرد کہاجارہاہے
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 فروری2017ء) سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سیدیوسف رضاگیلانی نے کہاہے کہ طالبان طالبان ہیں اوردہشتگرد دہشتگرد ہیں‘روزانہ کی بنیا دپر افغانستان آنے جانے والے 40ہزار افراد کا یہ پتہ نہیں چلتا کہ وہ سیاح ہیں یادہشت گرد ‘ ان کاپتہ چلانے کیلئے کام کرنے کی ضرور ت ہے، دہشتگردی نے مذہب اسلام کومسخ کردیاہے اور پوری دنیامیں مسلمانوں کو سب سے بڑادہشتگرد کہاجارہاہے ۔

وہ یہاں ساہیوال میں مقامی مارکی ہال میں انٹرنیشنل انروہیل آرگنائزیشن کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر آرگنائزیشن کی چیئرمین مسزیاسمین تنویر‘ ضلعی چیئرمین مسز سعدیہ فتیانہ ‘ ضلعی سیکرٹری ساجدہ خلیل‘ علی نوازبھٹی‘ ابراہام ڈینئل‘ ذکی چوہدری اور دلبرجانی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج مسلمانوں کو دہشتگرد قراردیاجارہاہے دہشتگردی نے مذہب اسلام کاامیج مسخ کردیاہے 35لاکھ افغانی پاکستان میں رہائش پذیرہیں اورروزانہ کی بنیا دپر 40 ہزار افراد افغانستان آتے جاتے ہیں لیکن اب یہ نہیں پتہ چلتا کہ وہ ٹورسٹ ہیں دہشتگرد۔

جن کاپتہ چلانے کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کونوکریاں دینے کی سزا اڈیالہ جیل میں رہ کر بھگت چکاہوں۔ میں نے پاکستانیوں کونوکریاں دی تھیں انڈیاکے عوام کونہیں۔ مجھ پرکرپشن کاالزام نہ تھا۔ پانامہ کیس میں شامل لوگوں کو سامنے لایاجائے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے ہمیشہ خواتین کو پروموٹ کیا ہے۔

بینظیربھٹو پاکستان کی وزیراعظم بنیں جبکہ حناربانی ‘ شیریں رحمن اورفرزانہ راجہ وفاقی وزیربنیں۔ پیپلزپارٹی نے خواتین کیلئے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام شروع کرکے خواتین کوبھرپور ریلیف فراہم کیا اوریہ بہت بڑاپروگرام تھا۔ اپناکام ہرکوئی کرلیتاہے لیکن کسی کیلئے کام کرنامشکل ہوتاہے خواتین اپنا دینی فریضہ انجام دیتے ہوئے خدمت خلق کاکام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

قبل ازیں خواتین مقررین نے تنظیم کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل انروہیل تنظیم کامقصد معاشرے کے غریب‘ بے سہارا اور نادار مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنا ہے کسی سے فنڈز نہیں لیتے اپنی مددآپ کے تحت غریبوں کوسہولیات دے رہے ہیں اورانسانیت کی خدمت کیلئے پوری دنیامیں متحرک ہیں۔ مسائل وسائل کے تحت حل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سنٹرل جیل میں قیدی خواتین کوگرم کپڑے‘شالیں مہیاکیں۔ زیب فا?نڈیشن کوفنڈزدیئے اوربے سہارا بچیوں کو جہیزکاسامان فراہم کیا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں