فرنٹ ڈیسک کے قیام سے مقدمات کے اندراج میں تاخیر ختم ہو گئی ، ڈی پی او

منگل 28 فروری 2017 21:42

ساہیوال۔28 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2017ء)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال ڈاکٹر محمدعاطف اکرام نے کہاہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر دہشت گردی کی وارداتوں کو روکنے کیلئے فول پروف سکیورٹی اور دہشتگردوں کا قلع قمع کرنے کیلئے سخت عملی اقدامات اٹھائے گئے ہیں ، اخبارنویسوں سے ایک ملاقات میں انہوںنے کہاکہ پولیس مسلسل قربانیاں دیکر عوام کی حفاظت کر رہی ہے ، صحافیوں کوبھی چاہئے کہ وہ پولیس کی قربانیوں اوران کے اچھے کاموں کو اجاگر کرتے ہوئے ان کے جذبہ کو مزید ابھارے،انہوںنے کہاکہ فرنٹ ڈیسک کے قیام سے مقدمات کے اندراج کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے لیکن اس سے مقدمات کے اندراج میں تاخیر ختم ہو گئی ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں