ڈائریکٹر ویجلینس کا ریلوے اسٹیشن ساہیوال کا دورہ، زیر تعمیر بلڈنگ کا جائزہ لیا

منگل 28 فروری 2017 21:42

ساہیوال۔28 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2017ء) ڈائریکٹر ویجلینس ریلوے طارق لطیف نے ریلوے اسٹیشن ساہیوال کا اچانک دورہ کیا ،انہوں نے زیر تعمیر بلڈنگ میں زنگ آلودسریاکے استعمال پر تشویش کا اظہارکیا اور کہاکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر زیر تعمیر بلڈنگ کی چیکنگ کیلئے مٹیریل کے سیمپل لیکر جارہے ہیں جنہیں سپیشل لیب میں چیک کروایا جائے گا ،انہوںنے زیر تعمیر بلڈنگ کی تعمیر میں سست روی کا بھی نوٹس لیا اور کہاکہ ساہیوال ریلوے اسٹیشن کی گرائی جانیوالی بلڈنگ کا ملبہ لوہا ‘اینٹیں اور کٹوائے گئے درختوں کے بارے میں انکوائری کی جائیگی ، انہوںنے ٹکٹ گھر اوراسٹیشن کو جانیوالے راستوں پر فوری طور پر سولنگ لگانے کابھی حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں