پنجاب حکومت کا ادب سے وابستہ شخصیات کیلئے آرٹسٹ خدمت کارڈ سکیم کا اجراء

منگل 28 فروری 2017 21:42

ساہیوال۔28 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2017ء) پنجاب حکومت نے ادب اور آرٹ کے شعبے سے وابستہ شخصیات کی فلاح وبہبود اور ان کی مالی مشکلات کو کم کرنے کیلئے آرٹسٹ خدمت کارڈ سکیم کا اجراء کر دیاہے جس کے تحت ایسے تما م افراد جو گلوکاری‘ ادا کاری‘ تھیٹر‘پینٹنگ ‘خطاطی ‘ڈانس ‘مجسمہ سازی اور دیگر تکنیکی شعبوں سے وابستہ ہیں 10مارچ تک اپنی درخواستیںپنجاب کونسل آف دی آرٹس لاہور میں جمع کرواسکتے ہیں، یہ سکیم سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر پنجاب راجہ جہانگیر انور کی خصوصی دلچسپی سے شروع کی گئی ہے تا کہ فنکاروں کو مناسب مالی امداد مل سکے ،اس سکیم میں 50سال سے زائد عمر کے فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والے تمام شعبوں کے افراد شامل ہو سکتے ہیں جس کیلئے درخواست فارم ساہیوال آرٹس کونسل سے بھی دستیاب ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں