غیرت کے نام پر بھائی نے سر میں ہتھوڑا مار کر سگی بہن کو قتل کردیا

بدھ 1 مارچ 2017 20:14

غیرت کے نام پر بھائی نے سر میں ہتھوڑا مار کر سگی بہن کو قتل کردیا
ساہیوال۔یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) غیر ت کے نام پر بھائی نے اپنی سگی بہن کو سر میں ہتھوڑا مار کر قتل کردیا‘ پولیس کی مدعیت میں باپ بیٹے کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، بتایاگیا ہے کہ 5 جوان بچوںکی ماں 50سالہ شمیم بی بی کا کردار درست نہ تھا اور اکثر گھر میں جھگڑا رہتاتھا ،چند روز قبل شمیم بی بی کو پنچائتی واپس لایاگیا جس کا اسکے بھائی کو سخت رنج تھا ۔

(جاری ہے)

سب انسپکٹر سخاوت علی کے مطابق شمیم بی بی کے بھائی عمران نے اپنے والد سلیمان سے باہم صلاح مشورہ ہو کر شمیم بی بی کے سر پرہتھوڑے سے وار کرکے قتل کردیا۔ پولیس نے باپ بیٹے کے خلاف مقدمہ قتل درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں