ساہیوا ل، پا نچ بچوں کی ماں کا قتل ،سازش پر باپ بیٹا گرفتار

بدھ 1 مارچ 2017 22:25

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2017ء) پولیس تھانہ فرید ٹائون نے چک 6-85آر میں پانچ بچوںکی ماں سازش سے قتل کرنے کے الزام میں مقتولہ کے باپ اور بھائی شعبان عرف عمران کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے ، اور دونوں ملزموںکو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شمیم بی بی اپنے خاوند سے ناراض ہو کر والدین کے پاس آگئی اور پھر اپنے آشنا کے ساتھ فرار ہو گئی جسے پنچائیت کے ذریعے والدین گھر لے آئے اور منگل کی شام کو غیرت کے نام پر شمیم بی بی کو اس کے بھائی شعبان عرف عمران نے سر میں لکڑ کا بالہ مار کر قتل کر دیا اور الزام لگایا کہ وہ دوبارہ اپنے آشنا کے ساتھ بھاگنے کے لیے گھر سے نکلی تھی اس لیے اسے قتل کر دیا ، اور قتل کی اس سازش میں اسکا باپ سلمان بھی شریک تھا ۔

جس پر پولیس تھانہ فرید ٹائون نے پولیس چوکی انچارج سخاوت علی کی مدعیت میں باپ بیٹے کے خلاف مقدمہ -311-302اور34ت پ درج کر لیا اور دونوں ملزموںکو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں