بجلی چوری میں ملوث تین ملزمان کے خلاف مقدمات درج

ہفتہ 4 مارچ 2017 19:06

ساہیوال۔4 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2017ء) ڈائریکٹ تاریں لگا کر اورمیٹر ریورس کرکے بجلی چوری کرنے والے تین ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق واپڈا افسران کی طرف سے بجلی چور ی کرنے والے صارفین کے خلاف مہم کے دوران ایس ڈی او واپڈا محمدسہیل نے جھال روڈ پر چھاپہ مار کر علی کو میٹر سے ‘ایس ڈی او واپڈاعرفان نے 55/4-Rمیں محمد اعظم کوبجلی میٹر سے میٹر ریورس کرکے بجلی چوری اور محمدصدیق کو میٹر سے ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چراتے ہوئے پکڑ لیا ۔پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں