اداکارہ انعم خان پر تیزاب پھینکنے والا ملزم ایک ہفتے بعد بھی گرفتار نہ ہوسکا

جمعرات 2 جون 2016 12:15

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون ۔2016ء) شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے والی اداکارہ انعم خان پر تیزاب پھینکنے والا ملزم ایک ہفتے بعد بھی گرفتار نہ ہوسکا۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ انعم خان فلم ساز سہیل خان کی نئی آنے والی فلم ”شور شرابا“ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ اسی دوران اْن کے سابق دوست فہد نے شوبز میں کام کرنے سے روکا دیا تھا۔

مگر اداکارہ نے شوبز سرگرمیاں جاری رکھیں جس پر فہد نے ایک ہفتہ قبل پنجاب کے علاقے ساہیوال میں اداکارہ پر تیزاب پھینکا جس سے انعم خان کا 50 فیصد سے زائد جسم جھلس گیا تھا۔انعم خان کے اہل خانہ نے انہیں زخمی حالت میں لاہور کے جناح اسپتال میں داخل کروا کر مقامی تھانے میں فہد کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا تھا، تاہم ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ماڈل اداکارہ کی ہمشیرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ملزم فہد نے ان کی بہن انعم سے شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، جس پر اداکارہ نے فہد کو باقاعدہ رشتے بھیجنے کا اصرار کیا تھا،جبکہ فہد کے والدین انعم سے اپنے بیٹے کی شادی کے خلاف تھے۔جس پر ماڈل اداکارہ نے فہد کے ساتھ شادی کرنے کا واضح طور پر انکار کردیا تھا اور اپنے گھریلو حالات سے آگاہ کرتے ہوئے ساہیوال سے لاہور منتقل ہونے کا اشارہ دیا تھا۔اداکارہ گھر سے لاہور کے لیے روانہ ہوئیں تو ملزم فہد ساہیوال کے علاقے عارف والا چوک کے قریب انعم پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں