آل پنجاب ہاکی ٹورنامنٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ نے پاکپتن ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی

جمعرات 28 اپریل 2016 12:03

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 اپریل۔2016ء) آل پنجاب ہاکی ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں ٹوبہ ٹیک سنگھ اور پاکپتن کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے۔ پہلے ہاف کے سولہویں منٹ میں محمد عاطف نے گول کر کے ٹوبہ ٹیک سنگھ کو برتری دلائی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ نے ایک صفر سے کامیابی سمیٹ کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں