آل پنجاب ہاکی ٹورنامنٹ، رینالہ خورد نے خانیوال کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنا لی

جمعہ 29 اپریل 2016 13:20

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 اپریل۔2016ء) آل پنجاب ہاکی ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں خانیوال اور رینالہ خورد کی ٹیموں میں جوڑ پڑا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے۔ مقررہ وقت میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ پنیلٹی شوٹ آؤٹ پر رینالہ خورد نے خانیوال کو چار کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرا دیا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں