ضلع اور ڈویژن کی سطح پرہاکی کے فروغ کیلئے کوشاں ہوں ،منی ٹرف کے سلسلہ میں پی ایچ ایف سے مذاکرات جاری ہیں ، جلد ہی ٹرف کی تنصیب کے بعد ساہیوال ہاکی میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرلے گا

ہاکی اولمپئن قمر ضیاء کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 5 اگست 2016 20:25

ضلع اور ڈویژن کی سطح پرہاکی کے فروغ کیلئے کوشاں ہوں ،منی ٹرف کے سلسلہ میں پی ایچ ایف سے مذاکرات جاری ہیں ، جلد ہی ٹرف کی تنصیب کے بعد ساہیوال ہاکی میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرلے گا

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 اگست ۔2016ء ) ہاکی اولمپئن قمر ضیاء نے کہاہے کہ ضلع اور ڈویژن کی سطح پرہاکی کے فروغ کیلئے کوشاں ہوں اورمنی ٹرف کے سلسلہ میں پی ایچ ایف سے مذاکرات جاری ہیں جلد ہی ٹرف کی تنصیب کے بعد ساہیوال ہاکی میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرلے گا ۔ نوجوان کھلاڑی اپنے کھیل پر بھرپور توجہ دیں اور انہیں اچھے کھیل کے باعث مختلف ڈیپارٹمنٹس میں ملازمتیں دلوائی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

وہ یہاں58/A-GDمیں سمیع خان میموریل ہاکی ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پر ٹورنامنٹ کے روح رواں ملک علی شیر نعیم ‘انوارالحق ‘ شہزادہ عالمگیر ‘ محمدہارون بٹ ‘ مقصود خان ‘راؤ حمزہ ‘شیخ وحید احمد اور دیگر کھلاڑی بھی موجود تھے ۔انہوں نے مرحوم سمیع خان کی ہاکی کیلئے خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے انعام کا بھی اعلان کیا ۔افتتاحی میچ ضیاء شہید ہاکی کلب اور چیچہ وطنی ہاکی کلب کے درمیان کھیلا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں