ژ*سندھ کو کوئی بھی نہیں توڑ سکتا سندھ ایک ہے اور ایک ہی رہے گا، گورنر سندھ

پیر 14 اکتوبر 2019 19:07

lسکرنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2019ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل پی ٹی آئی رہنما رئیس غلام رسول انڑ کی دعوت پر سکرنڈ کے قریب گاؤں کھڈر میں پہنچے۔جہاں انہوں نے مختلف پارٹی رہنمائوں سے ملاقات کے بعد رئیس غلام رسول انڑ اور شیراز انڑ سے علہدہ کمرے میں ملاقات بھی کی۔جب گورنر سندھ جانے لگے تو صحافیوں نے گھیر لیا۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ کو کوئی بھی نہیں توڑ سکتا سندھ ایک ہے اور ایک ہی رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے وزیر اعظم نے اقوام متحدہ میں تقریر کر کے مسلمانوں کے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں اور اب ایران اور سعودی عرب کے درمیان صلح کروانے میں اہم کردار کرنے جا رہے ھیں۔ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا دھرنا صرف باتوں میں ہے اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔#

سکرنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں