سندھ کا ثقافتی دن بھر پور طریقے سے منائیں گے،شاہ محمود قریشی

سندھ نے پاکستان کے وجود کی بنیاد رکھی اس کی حیثیت اور اہمیت سے خوب واقف ہیں، پریس کانفرنس سے خطاب

اتوار 27 نومبر 2016 18:41

سکرنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سندھ کا ثقافتی دن بھر پور طریقے سے منائیں گے سندھ نے پاکستان کے وجود کی بنیاد رکھی اس کی حیثیت اور اہمیت سے خوب واقف ہیں وہ پی ٹی آء رہنما گل محمد رند کی رہائش گاہ پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے مذید کہا کہ میں نے تھرپارکر کے باڈر پر بھارتی وزیراعظم کو جواب دے دیا ہے کہ اگر ہمارے حصہ کا پانی روکا گیا تو پانی کے ایک ایک قطرے کا دفاع کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ کے مطابق بھارت پانی دینے کا پابند ہے انہوں نے کہا کہ انڈیا ہم ہر گولے برسا رہا ہے اور پاکستان وہاں سے کیلے منگوا رہا ہی,حکومت کو بھارت کے ساتھ تجارتی عمل معطل کر دینا چاہیے - شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ سینٹ میں پامانالیکس بل پر ن لیگ روکاوٹ بن گء تھی اب اس معاملے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں ہو گا, انہوں نے کہا کہ 27دسمبر کو پی پی والے علم اٹھاتے ہیں تو ہم بھی انھیں لببیک کہیں گی, بلاول بھٹو کے چار مطالبات کی بھر پور حمایت کرتے ہیں پی ٹی آء رہنما کا کہنا تھا کہ سندھ میں سیاسی خلاء موجود ہے ایم کیو ایم پاکستان, لندن اور پاک سر زمین پارٹی میں تقسیم ہو چکی ہے کراچی میں امن آہستہ آہستہ بحال ہو رہا ہے رینجرز کا کردار اس حوالے سے قابل تعریف ہے اس موقع پر گل محمد رند, حلیم عادل شیخ, مجید مگسی, ایم این اے لال مالھی, انیسہ شاہ ولی اللہ, مجید عباسی, امیر گل, اقبال رند اور دیگر موجود تھے۔

سکرنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں