سکرنڈ،دوسری شادی کرنے پر عین نکاح کے وقت دلہن کے گھر والوں نے دولہا کو گرفتار کروا دیا

ہفتہ 22 دسمبر 2018 15:05

سکرنڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2018ء) دوسری شادی کرنے پر عین نکاح کے وقت دلہن کے گھر والوں نے دولہا کو گرفتار کروا دیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ایاز احمد نامی شخص جوکراچی کا رہائشی ہے کی شادی کی تقریب سکرنڈ کے نجی ہال میں جاری تھی کہ دلہن کے گھر والوں کو کسی نے اطلاع دی کہ ایاز پہلے سے شادی شدہ ہے جس پر دلہن والوں اور باراتیوں کے مابین جھگڑا ہوگیا اور دلہن کے گھر والوں نے باراتیوں کی درگت بنا ڈالی اور پولیس کو اطلاع کردی۔

پولیس نے دولہا ایاز احمد، اس کے والد حاجی فرید احمد اور دیگر رشتے داروں کو گرفتار کر کے سکرنڈ تھانے منتقل کردیا۔بعد ازاں ایس ایچ او علی حسن کھرل اور مقامی معززین نے معاملہ رفع دفع کرواتے ہوئے دولہا اور دیگر باراتیوں کورہاکردیا جس کے بعد باراتی اور دولہاواپس کراچی پہنچ گئے ۔

سکرنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں