الیکٹرونکس کے گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی،ہزاروں مالیت کا سامان جل کرخاکسترہوگیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 8 جون 2016 15:40

سکرنڈ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08جون۔2016ء): الیکٹرونکس کے گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی، ہزاروں کا سامان جل کرخاکسترہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سکرنڈ کےمحرابپور روڈ پرواقع امداد شاہ مارکیٹ کے برابر میں واقع علی حسن جلبانی کے الیکٹرک سامان کےگودام میں اس وقت آگ بھڑک اٹھی جب کافی فیر کی گئی لائٹ آئی اور پاس واپڈا کےکھمبے میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی جس نے قریب رکھی مشین پنکھوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا قریبی دکانداروں نے آگ دیکھ کر فوری طور پر علی حسن کو اطلاع دی۔

(جاری ہے)

جس نے بروقت پینچ کر آگ بجھانے کا کام اپنی مدد آپ کے تحت شروع کیا اتنے میںٹائون کمیٹی کی فائر برگیڈ کی گاڑی بھی جائے وقوعہ پر آگ بجھانے پہنچ گئی۔جس نےجلد ہے آگ پر قابو پا لیا۔ جسکی وجہ سے گودام خے اندر رکھا سامان کافی حد تک بچالیا گیا۔ لیکن باہر رکھیں واشنگ مشینیں پنکھے اور بورڈز وغیرہ پر مشتمل ہزاروں کی مالیت کا سامان جل کر خاک ہو چکا۔ فوری طور پر لائٹ کے بند کراکر کنکشنز منقطع کئے گئے تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔

سکرنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں