شہر کو خوبصورت بنا کر دم لیں گے۔ پی پی پی ایم پی اے غلام قادر چانڈیو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 8 جون 2016 15:40

سکرنڈ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔08جون۔2016ء):سکرنڈ شہر کو جلد خوبصورت بنا کر دم لیں گے 5 کروڈ کی لاگت سے شہرکے بیچ سے 36 فٹ چوڑا ڈبل روڈ اور40 کروڈ کی لاگت سےشہریوں کے لئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار پی پی پی ایم پی اے غلام قادر چانڈیو نے سکرنڈ شہر میں جاری مین روڈ کے کام کے معائنہ کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔

انکا کہنا تھا۔کہ پی پی پی کی حکومت عوام کی خدمت کا جذبہ رکھتی ہے اور جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔ جلد نوجوانوں کے لئے روزگار کے دروازے بھی کھولے جائیں گے۔ شہر کی مرکزی شاہراہ کے کام کے بارے میں صحافیوں کو بتایا کہ اس روڈ کی لمبائی 1 کلومیٹر 2 فرلانگ ہے جو کہ شہر کے شروع میں واقع میان سے شروع ہو کر نہر تک جائے گا۔

(جاری ہے)

یہ ڈبل روڈ ہوگا جسکی چوڑائی 36 فٹ ہو گی بیچ میں اور دونوں جانب فٹ پاتھ دیئے جائیں گے۔

جنہیں پودے لگا کر گرینری کی جائے گی اسکے علاوہ شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حواالے سے 40 کروڈ روپے کی لاگت سے فلٹریشن پلانٹ لگایا جا رہا ہے۔ جو پورے شہر کو فلٹر پانی فراہم کرے گا جسکے پلانٹ ہر محلہ میں لگائے جائیں۔ گے تاکہ ہر شہری اس سے مستفید ہو سکے۔ اس موقع پر انکے ہمراہ اللہ بچایو بھٹی،مولا بخش لاکھو بھی تھے۔

سکرنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں