سکرنڈ، غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی قتل ،نوجوان شدید زخمی

بدھ 21 جون 2017 19:51

سکرنڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2017ء) سکرنڈ کے میں غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی قتل جبکہ نوجوان شدید زخمی ہو گیا ، اطلاعات کیمطابق کڈھر تھانے کی حدود میں واقعہ گاوں خان محمد بروھی میں گزشتہ روز کاروکاری کی آڑ میں مبینہ طورپر 24 سالہ ساقمہ بروھی کو اس کے باپ نے طش میں آکر گولی مار کر ہلاک کر ڈالا جبکہ نوجوان واحد بخش بروھی کو زخمی کر دیا گیا جسے نازک حالت میں نوابشاہ منتقل کیاگیا ہے کڈھر تھانیکی پولیس نے لاش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی بتایا جاتا ہے کہ مبینہ ملزم اکبر نے گرفتاری پیش کردی ہے پولیس نے واقعہ کی گرفتار ملزم سے تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سکرنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں