سکرنڈ،کراچی سے ملتان جانیوالا آئل ٹینکر اونچائی سے اترنے کے دوران ڈرایئور کے کنٹرول سے نکل کر الٹ گیا

جمعرات 13 جولائی 2017 21:31

سکرنڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2017ء) سکرنڈ کے قریب قومی شاہراہ پرکراچی سے ملتان جانیوالا آئل ٹینکر نمبر plc075 صابوراہو نقر شاخ کے قریب اونچائی سے اترنے کے دوران ڈرایئور کے کنٹرول سے نکل کر الٹ گیا جس سے بڑی مقدار میں فرنس آئل خارج ہونا شروع ہو گیا واقعہ کی اطلاع ملنے پر موٹر وے پولیس کے ڈی ایس پی غلام مصطفیٰ بلوچ فوری حرکت میں آگئے اور پولیس و رینجرز کی بھاری نفری ،ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کو طلب کر لیا گیا اور علاقے کو سیل کر کے ریسکیو آپریشن کے ذریعے باقی ماندہ تیل محفوظ کر کے گاڑی کو کرین کی مدد سے سیدھا کیا گیا - آئل ٹینکر کو ڈرائیور سمیت سکرنڈ پولیس کے حوالے کر دیا گیا - شہری اتحاد سکرنڈ کے صدر محمد مراد خانزادہ نے انتظامیہ کو مثالی جدوجہد پر خراج تحسین پیش کیا ہے

متعلقہ عنوان :

سکرنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں