موٹروے پولیس کی خدمات کے 20سال مکمل، سکرنڈ میں سیمینارکاانعقاد

موٹر وے پولیس اپنے فرائض سے باخوبی واقف ہے گاڑیوں اور انکے چلانے والوں سے موٹر وے پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے ، ڈی ایس پی نوشاد شیخ

بدھ 29 نومبر 2017 14:59

سکرنڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2017ء) آئی جی موٹر وے کلیم امام،ڈی آئی جی شاہد حیات،ایس ایس پی غلام سرور بھیو کی ہدایات پر موٹروے پولیس کی خدمات کو 20سال مکمل ہونے پر Raising Day کے عنوان سے سکرنڈ میں سیمینار منعقد کیا گیا، جس سے خطاب میں ڈی ایس پی نوشاد شیخ نے کہا کہ موٹر وے پولیس اپنے فرائض سے باخوبی واقف ہے گاڑیوں اور انکے چلانے والوں سے موٹر وے پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے ہماری اولین ترجیح اس ملک کے پہیہ کو رواں دواں رکھنا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مہمانِ خصوصی میڈم نازاں دھاریجو نے کہا کہ موٹروے پولیس کے عوام دوستانہ رویے نے پولیس کا اعتماد بحال کیا ہے۔ایڈمن آفیسر غلام مصطفی بلوچ اور ایس پی او ارباب ذرداری نے شرکا سے سوال و جواب کی نششت میں روڈ اور ٹریفک قوانین کے بارے میں سوالات کے درست جوابات دینے والوں میں انعامات تقسیم کیے سیمنار سے ایس پی او اسد منیر،ایس پی او محمد علی پنہور،عارف علی لنجار،خالد نواز خاصخیلی،سعید احمد حبیب اللہ نے بھی خطاب کیا آخر میں موٹر وے پولیس کی جانب سے ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے خصوصی دعا کی گئی

متعلقہ عنوان :

سکرنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں