ڈپٹی کمشنر شہیدبینظیرآباد ابرار احمد جعفر کا سیلاب کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کے سلسلے میں دریائے سندھ کے مختلف حفاظتی بندوں کا دورہ

پیر 8 جولائی 2019 22:44

سکرنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2019ء) ڈپٹی کمشنر شہیدبینظیرآباد ابرار احمد جعفر نے امکانی سیلاب کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کے سلسلے میں دریائے سندھ کے مختلف حفاظتی بندوں کا دورہ کیا۔اس موقع پر ایکسین آبپاشی داد ڈویڑن نیاز احمد میمن،اسسٹنٹ کمشنر قاضی احمد سلامت علی میمن،اسسٹنٹ کمشنر سکرنڈ سلیم احمد جتوئی،اے ایکسین سکرنڈ بند سب ڈویڑن جاوید احمد سومرو ،سب انجنئیر ساجد نواز میمن اور دیگر متعلقہ افسران ان کے ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے تعلقہ قاضی احمد اور تعلقہ سکرنڈ کے محراب پور،مڈ بند،لاکھاٹ بند سمیت مختلف بندوں کا تفصیلی دورہ کرکے جائزہ لیا اور محکمہ آبپاشی کے افسران کو حفاظتی بندوں کی نگرانی اور مضبوطی کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایات کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بالائی علاقوں میں مون سون کی بارشوں کے بعد دریائے سندھ میں سیلاب کا خدشہ ہے اس لئے دریائے سندھ کے حفاظتی پشتوں کو مظبوط کرنے کے لئے پہلے ئی اقدامات کئے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچے کے علاقوں میں پانی کی سطح بلند ہونے کی صورت میں حساس بندوں پر نگرانی کے لئے عملہ مقرر کیا جائے جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پہلے ئی انتظامات کئے جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے قاضی احمد کیقریب لاکھاٹ بچاؤ بند پر کٹ لگاکر سڑک بنانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور فوری طور پر حفاظتی بند کو درست حالت میں لانے کے احکامات دئے۔

ڈپٹی کمشنر نیاسسٹنٹ کمشنر قاضی احمد اور سکرنڈ کو ہدایات دیں کہ کچے کے علاقوں میں بسنے والے افراد کے تفصیلات جمع کئے جائیں۔اس موقع پر ایکسین آبپاشی داد ڈویڑن نیاز احمد میمن نے مڈ منگلی بچاؤ بند پر ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع شہیدبینظیرآباد کی حدود میں دریائے سندھ کے حفاظتی بندوں کی اسٹون پچنگ، عملے کی مقرری اور حساس مقامات پر چونکیاں قائم کرنے کے علاوہ دیگر ضروری انتظامات مکمل کئے جارہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں بارشوں کے پیش نظر سیم نالوں کی صفائی کا عمل جاری ہے تاکہ پانی کے بھاؤ کو بہتر بنایا جاسکے۔#

متعلقہ عنوان :

سکرنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں