کمانڈو سینٹر سکرنڈ میں تربیت حاصل کرنے والے کیڈٹ اپنے اپنے ضلع میں پولیس اور عوام کے مابین بہترین تعلق قائم کریں،اے آئی جی ڈاکٹر ولی اللہ دل

منگل 25 فروری 2020 23:44

سکرنڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2020ء) ایڈ یشنل آئی جی سندھ پولیس ڈاکٹر ولی اللہ دل نے کہا کہ کمانڈو سینٹر سکرنڈ میں تربیت حاصل کرنے والے کیڈٹ اپنے اپنے ضلع میں پولیس اور عوام کے مابین بہترین تعلق قائم کریں تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد بحال ہو وہ سکرنڈ میں 13 ویں ایگل کورس پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر صدارتی خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس کو جدید تقاضوں کے پیش نظر تربیت دے رہے ہیں جس سے جرائم کا خاتمہ ہوگا تقریب کے مہمان خصوصی شہید بینظیر آباد مظہر نواز شیخ تھے۔

(جاری ہے)

دوسری پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنگ آفیسر عابد حسین قائم خانی نے کہا کہ آج سینٹر میں تیرہویں پاسنگ آؤٹ پریڈ پاس ہو رہی ہے جس میں 863 جوانوں نے تربیت مکمل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ادارے سے نوجوان جسمانی اور قانونی تربیت حاصل کرتے ہیں جو پولیس کی پیش وارانہ سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کرتی ہے اس موقع پر ٹرینگ پاس کرنے والے کیڈٹ نے شوٹنگ,اسکیٹگ,فائر ورک اور جمپنگ سمیت دیگر تربیت کا عملی مظاہرہ بھی کیا جس سے شرکائ بے متاثر ہوئے اور خوب داد دی جبکہ بہترین کارکردگی پر ایس ایس پی عابد حسین قائم خانی سمیت دیگر نوجوانوں کو شیلڈز سے نوازا گیا ۔#

متعلقہ عنوان :

سکرنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں