سکرنڈ : دو مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک جبکہ 19 زخمی ہوگئے

جمعہ 28 فروری 2020 22:27

سکرنڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2020ء) سکرنڈ میں دو مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک جبکہ 19 زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق سکرنڈ، نواب شاہ لنک روڈ پر تیز رفتار کار ٹائر برسٹ ہونے کے باعث الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں دو افراد بابر میمن اور ارسلان آرائیں موقعے پر جانبحق ہوگئے جبکہ دو افراد فرحان میمن اور عباد سولنگی شدید زخمی ہو گئے زخمی فرحان میمن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،ذرائع کے مطابق جانبحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق شھید بینظیر بھٹو یونیورسٹی سے ہے علاوہ ازیں سکرنڈ قومی شاہراہ چوتھا میل اسٹاپ کے قریب کنڈیارو سے حیدرآباد جانے والی تیز رفتار مسافر وین، تھانہ کے پی کی پولیس موبائل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 17 افراد زخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی موٹروے سجاد حسین بھٹی انسپکٹر رضوان خانزادہ انسپکٹر ارباب زرداری، انسپکٹر غلام حسین رند، سب انسپکٹر بشارت اللہ سمیت دیگر اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوری طور پر مدد فراہم کی گئی جبکہ زخمیوں کو ہمدرد ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

زخمیوں میں سلیمان، نذیران، وحید، منیر فداحسین، عزیز، پولیس افسران میں غلام سرور شرف الدین عطا محمد گل حسن و دیگر شامل ہیں۔#

سکرنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں