ظ*پاک فوج کے شہید اہلکار وسیم انڑ کے فوجی اعزاز کے ساتھ سکرنڈ میں سپرد خاک

اتوار 26 اپریل 2020 20:35

~ سکرنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2020ء) پاک فوج کے شہید اہلکار وسیم انڑ کے جسدِ خاکی کو فوجی اعزاز کے ساتھ سکرنڈ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں بھارتی فوج سے دوران جھڑپ شہادت کا رتبہ حاصل کرنے والے شہید اہلکار وسیم انڑ کی تدفین سکرنڈ کے نواحی گاؤں نظر محمد انڑ میں فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی اس موقع پر شہید کی تدفین کا آنکھوں دیکھا حال بتاتے ہوئے مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ شہید کے والد ملوک انڑ کی آنکھ میں ایک بھی آنسو نہیں تھا جبکہ گاؤں والے بھی فخر سے کہہ رہے تھے وسیم تم نے تو آج ہمارے علاقے کا نام فخر سے بلند کردیا,شہید کا جنازہ اٹھنے پر کوئی بین کیا گیا اور نا کوئی شور مچا ہر اطراف سکوت طاری تھا جیسے کسی نے خاموشی سے منزل مقصود کو پالیا ,والد ملوک انڑ سے سوال کیا گیا کہ آپکو کیسا لگ رہا ہے جواب ملا کہ وطن عزیز کی حفاظت پر مامور میرے شیر جیسا دل رکھنے والے بیٹے نے قربانی دیکر عظیم کارنامہ انجام دیا ہے اسکے علاوہ ایک اور بیٹا بھی پاک آرمی میں اپنی خدمات انجام دے رہا ہے وسیم کے علاوہ چار بیٹے ہیں اور اس ملک کی خاطر چاروں بیٹے قربان کرنے کو ہر وقت تیار ہوں اس موقع پر سر ہلالی پرچم جھنڈیمیں لپٹے شہید وسیم انڑ کے جسد خاکی کو سپرد خاک کیا گیا جبکہ پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی بتایا جاتا ہے کہ وسیم کے لواحقین میں والدین بہن بھائی سمیت ایک 4 سالہ بیٹا اور زوجہ شامل ہے

سکرنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں