سکرنڈ ، دو مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق

پیر 13 جولائی 2020 22:57

سکرنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2020ء) دو مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ سکرنڈ پر رات گئے پاگل شخص کے اچانک شاہراہ پر آجانے کے باعث پنجاب سے کراچی جانے والی کوسٹر الٹ گئی جس کے نتیجے میں کراچی کا رہائشی محمد شفیق جاں بحق اور سلیمان سخت زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

ایک اور واقعہ میں سکرنڈ کے نواحی گاؤں علی اکبر رند کے رہائشی عبدالواحد بروہی کو مبینہ طور پر اس کے رشتہ داروں نے کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کر دیا جس کی نعش سول اسپتال سکرنڈ پہنچائی گئی پولیس مذید تفتیش کر رہی ہے ۔#

سکرنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں