موثر پیٹرولنگ اور جذبہ خدمت سے حادثات پر قابو پایا جا سکتا ہے،ڈی آئی جی موٹروے پولیس ملک مطلوب احمد

منگل 1 ستمبر 2020 22:38

سکرنڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2020ء) ترجمان موٹروے پولیس سید تراب علی کے مطابق ڈی آئی جی موٹروے پولیس سائوتھ زون ملک احمد نے سیکٹر سکرنڈ کا دورہ کیا۔ ان کا استقبال سیکٹر کمانڈر سجاد حسین بھٹی ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سید خاور معین اور دیگر افسران نے کیا۔ سکرنڈ سیکٹر ہیڈکوارٹر میں ڈی آئی جی ملک مطلوب احمد نے اجلاس عامہ سے خطاب کیا ۔

جس میں بیٹ کنڈیارو کے ڈی ایس پی سید راشد علی شاہ، مورو کے ڈی ایس پی اربابِ یاور اور سکرنڈ کے ڈی ایس پی حسنین عباس نے اپنی اپنی بیٹ کے ایڈمن اور آپریشن افسران کے ہمراہ شرکت کی۔ سیکٹر سکرنڈ کے افسران اور ملازمین نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ جس پر ڈی آئی جی ملک مطلوب احمد نے موقع پر ہی احکامات صادر کیے۔جبکہ کچھ مسائل کے لیے مطعلقہ شعبے کو ہدایات جاری کر دیں۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں ڈی آئی جی ملک مطلوب احمد نے مثرپیٹرولنگ، اوور اسپیڈنگ، رانگ سائیڈ اوورٹیکنگ اور شارپ کٹنگ کی روک تھام پر زور دیا۔انہوں نے روڈ پر سفر کرنے والوں کو درپیش مشکل میں بروقت مدد فراہم کرنے اور ڈرائیور حضرات کو روڈ سیفٹی کے قوانین پر ہر صورت عملدرآمد کروانے پر زور دیا ۔ڈی آئی جی ملک مطلوب احمد نے سیکٹر کمانڈر اور ڈی ایس پیز کو تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر ایسے تمام اقدامات کرنے پر زور دیا جن سے ہائی ویز پر سفر محفوظ اور آرام دے ہوسکتا ہو۔

سیکٹر کمانڈر سجاد حسین بھٹی نے ڈی آئی جی ساتھ زون ملک مطلوب احمد کو سندھ کی ثقافت ٹوپی اور اجرک کا تحفہ پیش کیا۔اجلاس عامہ کے اختتام پر ڈی آئی جی ملک مطلوب احمد نے سیکٹر ہیڈ کوارٹر کے احاطیمیں گرین اینڈ کلین پاکستان پروگرام کے تحت پودا لگایا ۔

سکرنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں