سکرنڈ، معمولی تکرار پرنامعلوم افراد نے 25سالہ نوجوان کو قتل کردیا

پیر 7 ستمبر 2020 21:13

سکرنڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 ستمبر2020ء) سکرنڈ کے قریب گاؤں محمد موسی لغاری میں راہو اور لغاری میں جاری تکرار نے 25 سالہ امداد حسین لغاری کی جان لے لی اس واقعے کے بارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محرم لغاری نے بتایا کہ راہو اور لغاری برادریوں کے مابین ایک پرانا تنازعہ چھ سال سے چل رہا ہے جبکہ راہو برادری سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو ہلاک ہو چکے ہیں اس معاملے میں لغاری برادری سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ شب نامعلوم افراد نے ہمارے گھر پر حملہ کر کے امداد حسین کو گولیوں کا نشانہ بنا کر موت کی نیند سلا دیا ایس ایچ او سکرنڈ حبیب الرحمن لاشاری پولیس کے ساتھ جائے واردات پر پہنچے گئے اور مقتول کی نعش تحویل میں لے لیا گیا ، جو بعد ازاں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثائ کے حوالے کر دی گئی ایس ایچ او حبیب الرحمٰن لاشاری نے بتایا کہ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ، مزید تفتیش جاری ہے۔

سکرنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں