جامعہ خدیجتہ الکبری للبنات کی 16 طالبات کے عالمہ و حافظہ کی تعلیم کی تکمیل پر جلسہ ختم صحیح بخاری کا اہتمام

منگل 9 مارچ 2021 19:51

سکرنڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2021ء) جامعہ خدیجتہ الکبری للبنات کی 16 طالبات کے عالمہ و حافظہ کی تعلیم کی تکمیل پر مدرسہ مہتمم مفتی احسان اللہ موروجو اور محمد ہارون کھوڑو کی جانب سے ایک جلسہ ختم صحیح بخاری کا اہتمام کیاگیا۔ اس موقع پر مفتی عبدالواحد قریشی، پیر ممتاز احمد نقشبندی،مولانا محمد ادریس سومرو، مولانا ظہور احمد میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوش نصیب ہیں وہ ماں باپ کہ جنہوں نے اپنی بچیوں کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی راہ پر چلتے ہوئے عالمہ و حافظہ بنایا یہ تعلیم انکی ہی نہیں بلکہ نسلوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرے گا انکے راہیں روشن کرے گا اور ان سے ملحقہ افراد کے ساتھ ساتھ سارے محلہ میں برکتیں نازل فرمائے گا کیونکہ دین کی راہ پر چلنے کا اللہ اور اسکے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا چاہے اس راہ میں تکالیف ہی کیوں نہ کرنی پڑیں ۔

(جاری ہے)

حدیث میں 132 عورتیں راوی ہیں جن پر کوئی جھوٹے یا کسی اور چیز کا شائعبہ تک نہیں جبکہ مرد راویوں میں مختلف درجہ بندی کی گئی ہیں یہاں تک کہ کچھ راوی کذاب کے زمرے میں بھی آئے جنکی حدیث ضعیف کہلاتی ہیں ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اسلام میں عورتوں کے حقوق مردوں پر اور مردوں کے عورتوں پر ہیں جو کہ ان دونوں نے ادا کرنے ہیں اسی میں ہماری زندگی کا سکون پنہا ہے ۔

ہم اپنے مرد ہونے کا رعب اپنی بیویوں پر نہیں جما سکتے۔ اور یہ عالمہ حافظہ بچیاں جب قرآن کی تلاوت کرتے ہوئے اپنے کاموں کو سرانجام دیں گی تو انکی زندگیوں میں برکتیں ہی برکتیں نازل ہوں گی تقریب میں عالم ہونے والی طالبات کو آخری حدیث بھی پڑھائی گئی اس موقع پر جمعیت علما اسلام ضلعہ شھید بینظیر آباد کے امیر حافظ عبدالقیوم چنہ، حاجی عبدالرشید پڑھیار ، سایں علی نواز پڑھیار ، مفتی ذین العابدین راھو، مولانا نذیر احمد مھر، مولانا مسرور احمد سولنگی ، مفتی رستم امان لغاری کے علاوہ طالبات کے والدین وکیل احمد راجپوت و دیگر نے خصوصی شرکت کی اسکے علاوہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

سکرنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں