تعلقہ اسپتال سکرنڈ IHSکے درجنوں ملازمین کا تنخوائوں کی بندش اورکوروناالانس نہ ملنے کے خلاف اسپتال گیٹ کے سامنے احتجاج

جمعرات 18 مارچ 2021 23:50

سکرنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2021ء) تعلقہ اسپتال سکرنڈ IHSکے درجنوں ملازمین کا تنخوائوں کی بندش ،سالانہ انکریمنٹ بند کرنے اورکوروناالانس نہ ملنے کے خلاف اسپتال گیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیااور انتظامیہ کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی ۔بدھ کے روزتعلقہ اسپتال سکرنڈکے IHS کے درجنوں ملازمین نے گزشتہ کئی ماہ سے تنخوا کی بندش ، سالانہ انکریمینٹ روکنیاور کورونا رس الائونس نہ ملنے کے خلاف ساجد زرداری ، ظہور گورچانی ، وسیم سیال ، سلیم کیریو ، ذاکر لونداور قدیر لغاری کی قیادت میں اسپتال کے گیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیااس موقع پر رہنماں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہIHS انتظامیہ گذشتہ چار ۔

(جاری ہے)

مہینوں سے 50 سے زائد ملازمین کی تنخواہیں بندہیں جسکی وجہ سے ملازمین کے گھروں میں فاقہ کشی کی صورت حال پیدا ہوگئی ہے .انہوں نے کہاکہ کورونا جیسی مہلک بیماری کے ہوتے ہوئے بھی اپنی ڈیوٹی کے فرائض ادا کررہے ہیں اور اسکا الانس بھی نہیں دیا جارہا ہے جبکہ دیگرسرکاری ملازمین کو کرونا الانس دیاجارہا ہے اسکے علاوہ ہمیں سالانہ انکریمنٹ کے حق سے بھی محروم رکھا ہوا ہے .پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر سانول کیریو نے کہا کہ IHS ملازمین کے تمام جائزمطالبات تسلیم کرکے ان میں پھیلی بے چینی کو ختم کیا جائے ۔

سکرنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں