پ*معروف ادیب قاضی خضر حیات کی کتاب جھاگیو مون جہان کی تقریب رونمائی

اتوار 11 اپریل 2021 19:40

]سکرنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2021ء) معروف ادیب،کاشی گر انجینئر قاضی خضر حیات کی کتاب جھاگیو مون جہان کی تقریب رونمائی کانفرنس ہال میں منعقد کی گئی منتظمین،مسعود عمرانی اور استاد نور محمد کیریو کی جانب سے مہمانوں کو اجرک اور پھولوں کے تحائف پیش کئے گئے اس موقع پر سابق رکن صوبائی اسمبلی فرحین مغل سابق چیئرمین ٹاؤن کمیٹی سید محمد منیر شاہ، سرپرست اعلیٰ پریس کلب محمد صدیق منگیو، صدر راؤ عبدالمنان ،غلام نبی کیریو،پریتم قاضی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ قاضی خضر حیات پر قسمت کی دیوی مہربان رہی ہے وہ بیک وقت ایک استاد ، مصنف ، اور اچھے تخلیق کار شمار ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کی کتاب سیاسی ، ادبی اور تاریخی پس منظر میں لکھی گئی ہے جس سے کتاب کی اہمیت اور افادیت میں اضافہ ہوا ہے۔ گہری سوچ ، دلچسپی اور تسلسل کے ساتھ گہری فہم میں لکھی گئی کتاب قارئین کو مکمل سحر میں جکڑ لیتی ہے یہ سندھی ادب میں حیرت انگیز اضافہ ہے قاضی خضر حیات نے کہاکہ مقررین کے تجزیے میرے لئے قیمتی اثاثہ ہیں تقریب سے وسیم سومرو ، رضا ڈاھری ، اسد کیریو ،ظفر عبد الحی معشوق دھاریجو، علی نواز ڈاھری نے بھی خطاب کیا۔ نظامت کے فرائض میر محمد کیریو نے بڑی خوش اسلوبی سے ادا کئے۔

سکرنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں