گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول سکرنڈ کے ریٹائرڈ استاداورماہرتعلیم سردار احمد مگسی مختصر علالت کے بعد 80سال کی عمر میں انتقال کرگئے

بدھ 30 جون 2021 12:05

سکرنڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2021ء) گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول سکرنڈ کے ریٹائرڈ استاداورماہرتعلیم سردار احمد مگسی مختصر علالت کے بعد 80سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔مرحوم کی نمازجنازہ و تدفین سکرنڈ کے قدیمی قبرستان جئے جنگ میں ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

نمازجنازہ میں سکرنڈ کے سیاسی وسماجی رہنمائوں اور تعلیم سے وابستہ اساتذہ کرام اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔دوسری جانب مرحوم استاد کے انتقال پرفرینڈز فائونڈیشن سکرنڈ کے رہنماذوالفقارعلی باجوہ،محمود الرحمن لاکھو، عامر اسماعیل رند،ایڈوکیٹ نادر علی جمالی،علی شیر انڑ،عارف خانزادہ اور دیگر نے استادسردار احمدمگسی کے انتقال پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکرنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں