سکرنڈ میں میاں بیوی نے لڑکیوں کو تعلیم دینے کے لیے اپنے گھر کو اسکول میں تبدیل کردیا

مالی طور پر کمزورہونے کے باوجود لقمان چوہان اور فاطمہ لقمان اپنے گاؤں کی لڑکیوںکو بلامعاوضہ معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کررہے ہیں

بدھ 30 جون 2021 16:50

سکرنڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2021ء) نواب شاہ کی تحصیل سکرنڈ میں میاں بیوی نے لڑکیوں کو تعلیم دینے کے لیے اپنے گھر کو اسکول میں تبدیل کردیا ۔مالی طور پر کمزورہونے کے باوجود لقمان چوہان اور فاطمہ لقمان اپنے گاؤں کی لڑکیوںکو بلامعاوضہ معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کررہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سکرنڈ کے باہمت میاں بیوی نے ملک میں تعلیم کے فروغ کے لیے ایک نئی مثال قائم کردی ۔

(جاری ہے)

لقمان چوہان اور فاطمہ لقمان نے اپنے گاؤں کی لڑکیوں کو تعلیم دینے کے لیے اپنا گھر اسکول میں تبدیل کردیا ہے ۔اس اسکول کے تمام اخراجات دونوں میاں بیوی اپنے ذاقی وسائل سے کرتے ہیں ۔کراچی کی ایک تنظیم کی جانب سے بھی ان کے اسکول کے لیے کاپیاں ،پنسل اور دیگر سامان فراہم کریا گیا ہے ۔لقمان چوہان اور فاطمہ چوہان بچیوں کی تعلیم میں حائل تمام رکاوٹیں دور کرکے انہیں معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کے لیے انتہائی پرعزم ہیں ۔سکرنڈ کے سیاسی و سماجی حلقوں نے حکومت سندھ سے اپیل کی ہے کہ لقمان چوہان اور فاطمہ چوہان کے نیک مشن میں ان کے ساتھ تعاون کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

سکرنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں