مختیار کار سکرنڈ کامیٹرک کے امتحانی مراکزکا دورہ،متعدد طلباء سے موبائل فون اور نقل کا مواد لے کر ضبط کرلیا گیا

بدھ 7 جولائی 2021 15:25

سکرنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2021ء) مختیار کار سکرنڈ وسیم لاشاری نے بدھ کی صبح میٹرک کے امتحانات میں ہونے والے پرچے میں شہر کے تین مرکزی مراکز کا ہنگامی دورہ کیااورمتعدد طلباء سے موبائل فون اور نقل کا مواد لے کر ضبط کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے امتحانی مراکز پرغیر متعلقہ افراد کو باہر نکالا جبکہ کوتاہی برتنے والے مراکز انچارج کی سرزنش کی۔مختیار وسیم لاشاری کے ہنگامی دورے سے اسکول انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔

متعلقہ عنوان :

سکرنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں