سکرنڈ میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے جھلسنے والا بچہ دم توڑ گیا ، دو بچوں کی حالت تشویش ناک

پیر 1 اگست 2022 18:52

سکرنڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2022ء) سندھ کے شہر سکرنڈ میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے جھلسنے والا بچہ دم توڑ گیا جب کہ بقیہ دو بچوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات ے مطابق سکرنڈ کی حسین آباد کالونی میں پانچ روز قبل بجلی کا ٹرانسفارمر پھٹنے سے تین بچے شدید زخمی ہوگئے تھے، آج ان میں سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جب کہ بقیہ دو بچے تاحال اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

جاں بحق بچے دیپک کے ورثا نے لاش تھانے کے سامنے رکھ کر احتجاج کیا اور نعرے بازی کی جس کے بعد پولیس نے حیسکو کے افسران و عملے کے خلاف واقعے کا کیس درج کرلیا۔پولیس کے مطابق ایک بچہ تاحال کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہے، ٹرانسفارمر مرمت کے بعد دوبارہ لگایا گیا تھا کہ اچانک پھٹنے سے راہ چلتے بچوں پر گرم آئل گرگیا تھا۔

سکرنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں