ْسکرنڈ ، نواحی گاؤں میں محبت کی شادی کے تنازع پر تصادم،5افراد زخمی،دو لڑکیاں مبینہ طور پر اغواء

جمعہ 3 فروری 2017 23:38

سکرنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2017ء) سکرنڈ کے نواحی گاؤں میں محبت کی شادی کے تنازع پر تصادم،5 افراد زخمی،دو لڑکیاں مبینہ طور پر اغوائ کر لی گئیں اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز نواحی گاؤں 25 باٹھو میں نامعلوم مسلح افراد کے جتھے نے دایو برادری کے گھروں پر دھاوا بول دیا اور مکینوں پر ڈنڈوں کی بارش کر ڈالی اس دوران ہواء فائرنگ بھی کی گء جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے - زخمیوں میں صادق دایو,پرویز دایو, دھنی بخش, سکندر,اورآشان شامل ہیں جنھیں طبی امداد کے لئے پی ایم سی نواب شاہ منتقل کیا گیا ہے تصادم کے باعث علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا متاثرین نے الزام لگایا کہ حملہ آور ملزمان کا تعلق کیریہ برادری سے ہے اور انہوں نے گھروں میں توڑ پھوڑ مچا کر خواتین کو زدوکوب کیا جبکہ 15 سالہ شارقہ اور 15 اسمائ کو زبردستی اغوائ کر کے فرار ہو گئے بتایا جاتا ہے کہ سپاہی جاوید دایو نے چند دن قبل کیریہ برادری کی ایک لڑکی کو گھر سے بھگا کر محبت کی شادی کی تھی جس کے باعث کیریہ برادری میں غصہ کی لہر پاء جارہی تھی جھگڑے کے نتیجے میں گاوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے جبکہ علاقہ میں پولیس کی عارضی چوکی قائم کر دی گء ہے آخری اطلاعات تک واقعہ کا مقدمہ درج نہیں ہو سکا تھا

متعلقہ عنوان :

سکرنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں