ضلع ساگھڑ کے شہر جھول میں کسانوں کو بہتر پیداوار حاصل کرنے کے لئے مفید مشورے دیئے گئے

جمعہ 15 اپریل 2022 15:18

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2022ء) فوجی فرٹیلائزر کمپنی کی جانب سے سانگھڑ کے قریب جھول شہر میں گندم کے نمائشی پلاٹ پر کسان اور کاشتکار کا دن منایا گیا جس میں زمینداروں کو زرعی کھاد کے متوازن استعمال سے بہتر پیداوار کے حصول سے متعلق مفید مشورے دیئے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فارم ایڈوائزری سینٹر حیدرآباد کے عبدالجلیل جروار نے کہا کہ گندم اور کپاس سمیت دیگر فصلوں میں زرعی کھاد کے متوازن استعمال سے بہتر پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے اور ملکی ضروریات کے مطابق اناج کی پیداوار بھی ممکن ہوسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کاشتکار بھائیوں کو چاہیے کہ اپنی زمین کے مفت معائنے کے لیے فوجی فرٹیلائزر کمپنی کی لیبارٹری سے رجوع کریں اور اپنی زمین میں ماحول کے مطابق فصل لگائیں تاکہ پیداوار زیادہ حاصل کی جاسکے۔ اس موقع پر ہیڈ آف سیل ریجن شہید بے نظیر آباد قدیر احمد،، سانگھڑ ریجن کے منظور شیخ،  زرعی ماہر باغ علی ابڑو سمیت کاشتکاروں اور کسانونں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں