نواز شریف نااہل ہے ،کوئی مستقبل نہیں ہے،آغاسراج درانی

سندھ میں الگ صوبہ بنانے کی بات کرنیوالے سندھ اور پاکستان کے دشمن ہیں ان پر لعنت بھیجتاہوں،جی ڈی اے کا کوئی ایجنڈا نہیں، اسپیکرسندھ اسمبلی

ہفتہ 17 فروری 2018 21:23

نواز شریف نااہل ہے ،کوئی مستقبل نہیں ہے،آغاسراج درانی
سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) سندھ اسمبلی کے اسپیکرآغاسراج درانی نے کہاہے کہ نواز شریف نااہل ہے اور اس کا کوئی مستقبل نہیں ہے،سندھ میں الگ صوبہ بنانے کی بات کرنے والے سندھ اور پاکستان کے دشمن ہیں ان پر لعنت بھیجتے ہیں،جی ڈی اے کا کوئی ایجنڈا نہیں، آئندہ ملک کا وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہو گا، پٹھان پاکستان اور سندھ کے وفادار ہیںکسی سے سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے سانگھڑ میں آل پختون ویلفیئر اتحاد سانگھڑ کے زیر اہتمام جلسہ عام سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔آغا سراج درانی نے کہا کہ نواز شریف نااہل قرار پا چکے ہیں اور ان کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آئندہ ملک کے وزیراعظم ہو ںگے وہ پاپولر جماعت پیپلز پارٹی کے چیئرمین ہیں، محنت کر رہے ہیں اور ملک کے چاروں صوبوں میں جا کر عوام سے مل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ سندھ میں الگ صوبہ بنانے کی بات کرنے والے والوں پر لعنت بھیجتے ہیں وہ پاکستان اور سندھ کے وفادار نہیں ہیں۔ پٹھان پاکستان اور سندھ کے وفادار ہیں اور ہمیں کسی سے کوئی سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے، ایم کیو ایم والے الگ صوبے کی بات کرتے تھے آج خود ٹکروں میں بٹ گئے ہیں اور مزید ٹکروں میں تقسیم ہوںگے۔ اگر ایم کیو ایم والے اب بھی الگ صوبہ کی بات کرتے ہیں تو سندھ کے تمام سندھی پٹھان اسے تسلیم نہیں کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ افغانی پٹھان اس ملک میں پناہ گزین کے طور پر رہ رہے ہیں، انہیںواپس جانا ہے ہم سندھی پٹھان یہاں صدیوں سے آباد ہیں اور یہیں ہمارا جینا مرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ سندھ میں جی ڈی اے جیسے الائنس پہلے بھی بنتے رہے ہیں ان کا کوئی فائدہ نہیں اور نہ ہی انکے پاس کوئی ایجنڈا ہے۔ جلسہ عام سے آل پختون ویلفیئر اتحاد کے مرکزی رہنما عمر خان خٹک، لا لا انور خان خٹک، جمعہ خان خروٹی، لا لا رحمان خان، یو سی چیئرمین نعمان خان، ڈاکٹر شاہد آفریدی، پگدار نواب شاہ جان محمد، چیف آرگنائزر سکھر سعد اللہ خان، آغا ایاز درانی اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔ جلسہ میں سندھ بھر سے آئے ہوئے ہزاروں پختونوں نے شرکت کی۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں