پیپلزپارٹی اپنے دور اقتدار میں کیے گئے اعمال کا خمیازہ بھگت رہی ہے، رئیس شاہد خان نظامانی

جگہ جگہ امیدواروں کو ووٹروں کے ہاتھوں رسوا ہونا پڑرہاہے سندھ کی عوام اب ذرداری کو بھٹو کے نام پر ووٹ نہیں دے گی

اتوار 22 جولائی 2018 20:50

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) پیپلزپارٹی اپنے دور اقتدار میں کیے گئے اعمال کا خمیازہ بھگت رہی ہے۔

(جاری ہے)

جگہ جگہ امیدواروں کو ووٹروں کے ہاتھوں رسوا ہونا پڑرہاہے سندھ کی عوام اب ذرداری کو بھٹو کے نام پر ووٹ نہیں دے گی بھٹو کی پیپلزپارٹی ختم ہو چکی ہے آنے والا وقت جی ڈی اے کا ہے پیر صاحب پگارا سندھ کی عوام کی مایوسیوں کا خاتمہ کرنے نکلے ہیں ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی صلاحکار رہنما فنکشنل مسلم لیگ رئیس شاھد خان نظامانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بھائی اور بہن نے دس سال سندھ کے عوام کے حقوق سلب کئے کاشتکاروں کو فضل کے ریٹ نہ دے کر خودکشی کرنے پر مجبور کیا معیشت تباھ کرکے اپنے خزانے بھرے مخالفین پر پولیس کشی کرواکر اپنی ظلم و بربریت کی مثالیں قائم کرنے کے علاوہ عوام کے لئے کچھ نہیں کیا اقتدار کے نشے میں دھت پی پی کے رہنماں نے جس خلق خدا کو دھتکاراآج انہی سے ووٹ کی بھیک مانگ کر رسوا ہو رہے ہیں مگر عوام ان مکاروں کے چہرے پہچان چکے ہیں اب بھٹو کے نام پر مزید انکو لوٹ مار ظلم نہیں کرنے دیں گے پورا سندھ جی ڈی اے کے سربراہ پیر صبغت اللہ شاھ راشدی پیر صاحب پگارا کی جانب دیکھ رہا ہے انشا اللہ 25 جولائی کو جی ڈی اے عوام کی حکومت بنے گی انہوں نے کہا کہ جو ذرداری اپنے اقتدار کے لیے ملکی سلامتی دا پر لگانے کو تیار ہو جائے وہ ملک کا سودا کرنے میں کتنی دیر لگائے گا مگر اس کو معلوم ہونا چاہیے ملک کی سلامتی کی حفاظت کرنے والی پاک فوج پیر پگارا کے حر اور محب وطن عوام آج بھی زندہ ہیں۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں